ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی : پارک کی گئی کار دکان میں گھس گئی ۔ بال بال بچے لوگ

بیلتنگڈی : پارک کی گئی کار دکان میں گھس گئی ۔ بال بال بچے لوگ

Sun, 18 Jul 2021 21:18:43    S.O. News Service

بیلتنگڈی 18/ جولائی (ایس او نیوز) ایس ڈی ایم کالج اوجیرے کے پاس دکان کے سامنے پارک کی گئی کار اچانک چل پڑی اور سیدھے دکان سے ٹکرا گئی ، مگر خوش قسمتی سے کار میں موجود چھوٹا سا بچہ اور باہر دکان کے سامنے کھڑے دو طالب علم بال بال بچ گئے ۔

    بتایا جاتا ہے کہ کار کے مالک نے  بچے کو کار میں ہی چھوڑ کر شرواری کامپلیکس کے پاس پارک کرکے کہیں چلا گیا تھا۔ اس دوران کار اچانک چل پڑی اور ترکاری کی دکان سے ٹکرا گئی ۔ یہ سارا منظر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا ہے۔

 جب دکان کے پاس موجود دو طالب علموں نے کار کو حرکت میں آتے ہوئے  دیکھا تو وہ بڑی سرعت کے ساتھ  کار کے سامنے سے ہٹ گئے، جس کی وجہ سے وہ زد میں آ کر زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے ۔ یہ بات صاف نہیں ہوسکی کہ کار میں موجود بچے نے کہیں کوئی حرکت کی تھی جس کی وجہ سے کار چل پڑی یا کسی اور وجہ سے یہ معاملہ ہوا۔


Share: